کینیا ،12جولائی(ایجنسی) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی آج اپنی انیسویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس موقع پر وہ کینیا میں قائم دنیا کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ میں موجود ہیں۔ اُن کے اِس دورے کا مقصد اِس کیمپ کے مہاجرین کی حالت زار کو عالمی سطح پر اجاگر
کرنا ہے۔ کینیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ دادآب کے مہاجر کیمپ میں تین لاکھ سے زائد مہاجر پناہ لیے ہوئے ہیں۔ کیمپ میں پہنچ کر نوبل انعام یافتہ ملالہ نے کہا کہ وہ اِس کیمپ میں موجود صومالیہ سے تعلق رکھنے والی اپنی بہنوں کے ساتھ ہیں۔ گزشتہ برس سے ملالہ دادآب کیمپ کی بچیوں کے ساتھ اسکائپ کے ذریعے رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔